اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے سرکاری اسپتال میں غیرمعیاری اسٹنٹ ڈالنے کے دھندے کا از خود نوٹس لے لیا

0
1982

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے سرکاری اسپتال میں غیرمعیاری اسٹنٹ ڈالنے کے دھندے کا از خود نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کی مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے میو اسپتال سمیت لاہور کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں غیرمعیاری اسٹنٹ ڈالنے میں فراڈ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں دل کے ایسے مریضوں کے بھی اسٹنٹ ڈالے جارہے ہیں جنہیں اس کی ضرور نہیں تاہم ایسے مریضوں سے ہزاروں روپے بٹورے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY