معروف اداکار حمزہ علی عباسی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

0
1149

حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نمل خاور کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔ جو شوبز سے وابستہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ اور ان دنوں معروف ڈرامے آنا میں اداکاری کر رہی ہیں۔

حمزہ علی عباسی اور نمل خاور کے ولیمے کی تقریب کل 26 اگست کو ہو گی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی وزراء اور اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم پانچ روز قبل ان کی شادی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس کے بعد معروف اداکار نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہی اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کی۔

حمزہ علی عباسی  کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی شادی سے متعلق 25 اگست کے بعد اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا لیکن یہ خبر پہلے ہی لوگوں تک پہنچ گئی

شادی سے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ شادی محبت یا فیملی کی وجہ سے کرتے ہیں اور کچھ تنہائی ختم کرنے اور بچوں کی محبت میں ایسا کرتے ہیں جو اچھی وجوہات ہیں لیکن میرا یقین کریں جب آپ اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ اپنی زندگی کو مکمل کرتے ہیں اور مختلف طریقوں سے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی و ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے صاف انکار کردیا۔
کچھ عرصہ قبل اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے کئی ہفتوں تک چلنے والی طویل شادی کرکےاور شادی کی رسومات پر بے تحاشا پیسے لٹاکر لوگوں کے غصے کو ہوادی تھی۔ جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا تھا۔ تاہم اب حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی و ڈھولکی منانے سے انکار کرکے معاشرے میں نئی روایات قائم کرنے میں پہل کی ہے۔
فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی پروڈیوسر اور حمزہ علی عباسی کی بہترین دوست عمارہ حکمت نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’میرا پیارا حاجی دوست! دلہے میاں کی جانب سے ڈھولکی منانے سے انکار کرنے پرہم نے چند قریبی دوستوں کو بلا کر اور ان کے لیے کھانے کا انتظام کرکےخوشی منائی۔ تصویر میں حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کے علاوہ ان کے چند قریبی دوست نظر آرہے ہیں۔​

Untitled.png

LEAVE A REPLY