نیب نے اربوں روپیہ ریکور کر لیا؟؟؟

0
1219
nab court

جعلی اکاونٹس کیس کے مرکزی ملزمان نے پلی بارگین کر لی 

اسلام آباد: سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمینوں میں خورد برد کا معاملے پر اہم  پیش رفت ہوئی ہے، عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی ہے، پلی بارگین کرنے والے ملزمان میں حماد شاہد، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف،  عامر ، سراج شاہد بھی شامل ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 266.175 ایکڑ رقبہ اراضی نیب کو واپس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب نے پلی بار کی درخواست منظور کرلی  ہے جو حتمی منظوری کے لئے احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو پیش کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY