بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

0
533
ELECTRICITY BILLS

اسلام آباد (سی پی پی اے ) نے نیپرا کو بجلی کی قیمت فی یونٹ ایک روپے93 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کردی ہے، بجلی قیمت جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی جائے گی، جولائی میں بجلی پیداوارپرلاگت 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔

درخواست کے متن کے مطابق بجلی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔ جولائی میں 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوارپرلاگت 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔ جولائی میں پانی سے 32.5 فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا کے مطابق فرنس آئل سے5.5 فیصد، گیس سے11.81 فیصد ایل این جی سے24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی

جولائی میں نیوکلیئرذرائع سے 5.81 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی قیمت بڑھانے سے متعلق درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین کیلئے ہے۔

LEAVE A REPLY