میئر کراچی وسیم اختر نے چند ہی گھنٹوں بعد مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کردیا

0
528

وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو کل ہی پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کیا تھا،

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو بد تمیزی پر معطل کیا یہ کام کے بجائے سیاست چمکا رہے ہیں، کراچی کے حالات کے بارے میں سب جانتے ہیں، بڑی نیک نتی سے کراچی کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہوں، میں کراچی کی مدد کے لئے علی زیدی اور بحریہ ٹاؤن کے ساتھ کھڑا رہا، جو جو کراچی کی مدد کرسکتا تھا ان سب سے رابطہ کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میئر کے اختیارات کچرا اٹھانے کے مجھے دیے جائیں، میں نے تمام اختلاف کے باوجود ان کی بات پر لبیک کہا، انہوں نے میری مخلصی کا غلط فائدہ اٹھایا اورسیاست چمکانا شروع کردی، مصطفیٰ کمال نے ریلی نکالی، مغلظات بکنا شروع کردیں

LEAVE A REPLY