حمل ضائع ہونے کے بعد لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑاتے رہے، جگن کاظم

0
578
جب میں آفس گئی تو مجھے ایک بار پھر یہی باتیں سننے کو ملیں کہ میں حد سے زیادہ موٹی ہوگئی ہوں

اداکارہ و میزبان جگن کاظم کا کہنا ہے کہ حمل ضائع ہونےکے بعد لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑاتے رہے لوگوں کو ایسے عمل سے روکنے کی ضرورت ہے۔ 

جگن کاظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے وزن بڑھنے کی وجہ سے مذاق بنانے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل میں اُمید سے تھی لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے میرا وزن کافی بڑھ گیا تھا لیکن مجھے دکھ اس وقت ہوا جب لوگ میرے بڑھتے وزن کا مذاق اڑانے لگے۔

جگن کاظم نے کہا کہ ایک خاتون نے مجھے کہا کہ ’لگتا ہے لاہور کی ہوا لگ گئی ہے‘‘ اور بہت سی خواتین مختلف رائے دیتے ہوئے مجھے بولتی رہیں کہ میں زیادہ موٹی ہو گئیں ہوں، حالانکہ میں یہ بات اب تک نہیں بتانا چاہ رہی تھی کہ میں اُمید سے تھی اور حمل کے دوران مجھے کافی پیچیدگیاں تھیں۔

LEAVE A REPLY