وزیراعظم آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے

0
353

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت آج نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔پروگرام کے تحت 1 سے 50 لاکھ روپے تک کے چیک نوجوانوں کو دئیے جائیں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کے تحت  قرض کےلیے آئن لائن اپلائی کرنے والے نوجوانوں میں  چیک تقسیم کرنے کی تقریب آج اسلام آبادمیں ہو رہی ہے۔

تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار،وزیرمنصوبہ بندی اورمشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے اور تقریب سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

  پروگرام کے تحت 1 سے 50 لاکھ روپے تک کے چیک نوجوانوں کو دئیے جائیں گے،  فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہو گی۔

مرکزی تقریب کے بعد صوبوں میں رقم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

 معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوجوانوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں نے نئے کاروبار کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY